ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجدھانی میں سب سے زیادہ آلودگی کے لیے بی جے پی نے کیجریوال کو نشانہ بنایا

راجدھانی میں سب سے زیادہ آلودگی کے لیے بی جے پی نے کیجریوال کو نشانہ بنایا

Wed, 17 Nov 2021 23:53:53    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں آلودگی کے مسئلہ کو لے کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں پورے ملک میں سب سے زیادہ آلودگی ہے، جب کہ اروند کیجریوال اس کا حل تلاش کرنے کے بجائے الزامات کی سیاست کرنے میں مصروف ہیں۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جس طرح سے آلودگی ہمارے بچوں کے مستقبل کو خطرہ میں ڈال رہی ہے، سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس مسئلہ پر سب کو متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پرالی پر بہت بحث ہو رہی ہے، سپریم کورٹ سے لے کر سڑک تک کہا جا رہا ہے کہ پرالی سے آلودگی پھیل رہی ہے۔ اگر پنجاب کے کسان پنجاب میں پرالی جلا کر دہلی کو آلودہ کر رہے ہیں اور ہریانہ میں پرالی جلانے سے دہلی آلودہ ہو رہی ہے تو قدرتی طور پر پنجاب اور ہریانہ میں سب سے زیادہ آلودگی ہونی چاہیے۔ لیکن دہلی کی ہوا زیادہ خراب ہے، ہو سکتا ہے دہلی کی ہوا میں پرالی کے علاوہ سیاست بھی ہو، کچھ نہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔

سمبت پاترا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ آلودگی سے متعلق کوئی جوابی الزام نہیں لگانا چاہئے۔ گزشتہ مرتبہ کیجریوال کو سپریم کورٹ نے پھٹکار بھی لگائی تھی۔ عدالت نے یہاں تک کہا کہ آپ کتنی آمدنی کرتے ہیں اور اس آمدنی کا کتنا حصہ آپ اشتہارات پر خرچ کرتے ہیں، اس کا آڈٹ ہونا چاہیے۔


Share: